• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 24584

    عنوان: اگر امام مسافر ہو اور مقتدی مقیم، ظہر، عصر اورعشاء کی نماز۔ مقتدی ۲ رکعات کے بعد کھڑے ہوگئے، کیا ثناء پڑھیں گے؟ کیا سورہ ملائیں گے۔ 

    سوال: اگر امام مسافر ہو اور مقتدی مقیم، ظہر، عصر اورعشاء کی نماز۔ مقتدی ۲ رکعات کے بعد کھڑے ہوگئے، کیا ثناء پڑھیں گے؟ کیا سورہ ملائیں گے۔ 

    جواب نمبر: 24584

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1669=1315-10/1431

    جب مقیم مقتدی ابتدا ہی سے امام کے ساتھ شریک ہیں تو مسافر امام کے سلام پھیرنے کے بعد مقتدی کھڑے ہوکر نہ ثنا پڑھیں گے نہ سورہٴ فاتحہ پڑھیں گے نہ ہی سورہ ملائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند