• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2457

    عنوان:

    قضا نمازوں کی کس طرح نیت کروں؟ میرا مطلب ہے کہ سا ل و دو سال پہلی نمازوں کی قضا کیسے ادا کروں؟

    سوال:

    قضا نمازوں کی کس طرح نیت کروں؟ میرا مطلب ہے کہ سا ل و دو سال پہلی نمازوں کی قضا کیسے ادا کروں؟

    جواب نمبر: 2457

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 616/ م= 610/ م

     

    جتنی نمازیں آپ کی قضاء ہوئی ہیں ان کا اندازہ کرکے قضاء شروع کردیں اور نیت اس طرح کریں کہ میں اپنی فوت شدہ نمازوں میں سب سے پہلی ظہر مثلاً یا آخری ظہر ادا کرتا ہوں، اگر ایک ساتھ تمام قضاء نمازیں ادا کرنا دشوار ہو تو ہرادا نماز کے بعد ایک وقت کی قضاء کرلیا کریں، اور دل جب مطمئن ہوجائے کہ اب قضاء نمازیں ختم ہوگئی ہوں گی تو چھوڑ دیں، ہٰذا ھو المخلص لمن لم یعرف الأوقات الفائتة (أشباہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند