• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2453

    عنوان: سمع اللہ لمن حمدہ کی جگہ سمع اللہ لمل حمدہ کہہ دیا تو نماز کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    میرا نام عبداللہ ہے میں افغانستان، کابل میں رہتا ہوں می نیں آپ کا ای میل ایڈریس ایک مدرس سے لیا اور کچھ سوال کرنا چاہتا ہوں نماز کے بارے میں۔ جب سے میں نے نماز شروع کیا ہے (سمع اللہ لمن حمدہ کی جگہ میں سمع اللہ لمل حمدہ) کہتا تھا، اب مجھے سمجھ میں آیا کہ (سمع اللہ لمل حمدہ نہیں سمع اللہ لمن حمدہ ہے) میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ میری پچھلی نمازوں کا کیا ہوگا؟

    جواب نمبر: 2453

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 615/ م= 609/ م

     

    آپ کی پچھلی نمازیں درست ہوگئیں، آپ فکر نہ کریں اور آئندہ سے سمع اللہ لمن حمدہ صحیح پڑھنے کی کوشش کریں، کسی عالم یا صحیح پڑھنے والے سے اس کی مشق کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند