• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 24037

    عنوان: کیا ہاتھ باندھے بغیر نماز پڑھنا جائز ہے؟

    سوال: کیا ہاتھ باندھے بغیر نماز پڑھنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 24037

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1142=1142-8/1431

    قیام میں دائیں ہاتھ کو بائیں پر ناف کے نیچے رکھ کر باندھ لینا مسنون ومستحب ہے، ہاتھ باندھے بغیر نماز پڑھنا خلاف سنت ہے، ووضع الرجل یمینہ علی یسارہ تحت سُرّتہ آخذًا رُسغہا بخنصرہ وإبہامہ ہو المختار (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند