• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 24021

    عنوان: کیا اہل حدیث امام کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟ اور کیا حرمین شریفین کے ائمہ اہل حدیث ہیں؟

    سوال: کیا اہل حدیث امام کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟ اور کیا حرمین شریفین کے ائمہ اہل حدیث ہیں؟

    جواب نمبر: 24021

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1523=1130-8/1431

    (۱) جو شخص تقلید کو شرک نہیں کہتا حضرات ائمہ مجتہدین رحمہم اللہ پر سب وشتم نہیں کرتا ان حضرات کے مقلدین کو مشرک قرار نہیں دیتا اس کے عقائد اور نظریات اہل سنت والجماعت کے عقائد ونظریات سے متضاد نہیں، اس کے پیچھے نماز درست ہوجاتی ہے۔
    (۲) ائمہ حرمین شریفین، حضرات امام احمد ابن حنبل رحمہ اللہ کے مقلدین ہیں، مزید تفصیلات خود ان حضرات ہی سے معلوم کرلینا مناسب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند