• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 24019

    عنوان: کیا مقدس کعبہ پاکستان کے تمام شہروں میں اس شہر کی مغرب کی سمت ہوتا ہے۔

    سوال: کیا مقدس کعبہ پاکستان کے تمام شہروں میں اس شہر کی مغرب کی سمت ہوتا ہے۔

    جواب نمبر: 24019

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1160=950-8/1431

    سمت قبلہ معلوم کرنے کا ایک آسان طریقہ لکھ دیا جاتا ہے، اس کے مطابق آپ پاکستان کے ہرشہر کا سمت قبلہ معلوم کرسکتے ہیں: ۲۹/ مئی اور ۱۴/ جولائی کی تاریخوں میں اپنے شہر اور مکہ معظمہ میں جتنے گھنٹے اور منٹ کا فرق ہو، نصف النہار کے بعد اتنے گھنٹے اور منٹ پر کسی عمود یا پایہ کا سایہ دیکھیں یا خود سیدھے دھوپ میں کھڑے ہوجائیں، اس وقت کا سایہ ٹھیک سمت قبلہ کو بتائے گا۔ مزید تفصیلات جواہر الفقہ جلد اول میں ملاحظہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند