• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 24007

    عنوان: آجکل فیشن کے دور میں لوگ جو لو ہپ پینٹ شورٹ شرٹ( مختصر شرٹ اور کمر سے نیچے پینٹ) پہن کر نماز پڑھنے میں مسجد میں آتے ہیں جب وہ رکوع یاسجدہ کرتے ہیں تو پیچھے سے ان کا ستر کھل جاتاہے اور اس کے پیچھے جو دوسرا آدمی نماز پڑھا رہا ہے تو اس کی نگاہ کھلے ہوئے ستر پر پڑجاتی ہے تو کیا دونوں کی نماز ہوگی یا نہیں؟

    سوال: آجکل فیشن کے دور میں لوگ جو لو ہپ پینٹ شورٹ شرٹ( مختصر شرٹ اور کمر سے نیچے پینٹ) پہن کر نماز پڑھنے میں مسجد میں آتے ہیں جب وہ رکوع یاسجدہ کرتے ہیں تو پیچھے سے ان کا ستر کھل جاتاہے اور اس کے پیچھے جو دوسرا آدمی نماز پڑھا رہا ہے تو اس کی نگاہ کھلے ہوئے ستر پر پڑجاتی ہے تو کیا دونوں کی نماز ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 24007

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1394=289-8/1431

    اگر ستر کے اعضاء میں سے چوتھائی یا اس سے زیادہ عضو کھل گیا تو اس شرٹ پینٹ والے کی نماز نہ ہوگی۔ اسے دوبارہ نماز پڑھنی ہوگی۔ جس شخص کی نگاہ اس پر پڑی اس کی نماز باطل نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند