• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 23998

    عنوان: میں بنگلور میں رہتا ہوں جہاں میرا کمرہ ہے وہاں سے مسجد بہت دور ہے ، تقریبا ایک گھنٹہ لگتاہے ، اگر میں مسجد جاؤں تو کیا میں فون کے ذریعہ سے جماعت سے نمازپڑھ سکتاہوں؟ چونکہ موبائل فون سستاہے اور جب مسجد میں جماعت ٹھہرے گی تو میں بھی جماعت کے ساتھ پڑھ سکوں گا ، کیا اس طرح کرنا صحیح ہوگا؟

    سوال: میں بنگلور میں رہتا ہوں جہاں میرا کمرہ ہے وہاں سے مسجد بہت دور ہے ، تقریبا ایک گھنٹہ لگتاہے ، اگر میں مسجد جاؤں تو کیا میں فون کے ذریعہ سے جماعت سے نمازپڑھ سکتاہوں؟ چونکہ موبائل فون سستاہے اور جب مسجد میں جماعت ٹھہرے گی تو میں بھی جماعت کے ساتھ پڑھ سکوں گا ، کیا اس طرح کرنا صحیح ہوگا؟

    جواب نمبر: 23998

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1393=288-8/1431

    موبائل فون سستا ہو یا مہنگا، فون کے ذریعہ کمرہ میں بیٹھے بیٹھے جماعت سے نماز پڑھنا جائز نہیں۔ آپ کی نماز اور اقتداء کچھ بھی صحیح نہ ہوگی اس کے بجائے آپ اپنے محلے پڑوس کے ایک دو مسلمان کو ساتھ لے کر اپنے یہاں جماعت کرلیا کریں تو نماز ہوجائے گی اگرچہ مسجد کے ثواب سے محرومی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند