• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 23976

    عنوان: اگر میں تیسری رکعت میں جماعت میں شامل ہوجاؤں تو باقی نماز امام کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد چھوٹی ہوئی دو رکعات میں مجھے سورة فاتحہ کے بعد کوئی اور سورة ملانا چاہئے یا نہیں؟

    سوال: اگر میں تیسری رکعت میں جماعت میں شامل ہوجاؤں تو باقی نماز امام کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد چھوٹی ہوئی دو رکعات میں مجھے سورة فاتحہ کے بعد کوئی اور سورة ملانا چاہئے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 23976

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1337=1073-7/1431

    صورت مسئولہ میں چھوٹی ہوئی دو رکعات میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورت ملانا واجب ہے۔ (فتاویٰ ہندیہ: ۱/۹۱، نورانی کتب خانہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند