عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 23868
جواب نمبر: 23868
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 1109=865-7/10431-7/1431
فرض نماز بغیر کسی شدید شرعی مجبوری کے بیٹھ کر پڑھنا جائز نہیں ہے، لہٰذا کوشش کرکے کسی طرح جگہ نکال کر کھڑے ہوکر ہی پڑھنا چاہیے ، عام طور پر لوگ نماز کے لیے جگہ دینے میں دشواری نہیں محسوس کرتے۔ پھر بھی اگر کھڑے ہوکر پڑھنے کی گنجائش نہ ہو تو فی الحال بیٹھ کر پڑھ لیں تاکہ نماز قضا نہ ہو، پھر بعد میں کھڑے ہوکر نماز کا اعادہ کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند