• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 23677

    عنوان: سوال یہ ہے کہ ایک امام کے لیے کن باتوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے کہ اس کے پیچھے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ ایک امام کے لیے کن باتوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے کہ اس کے پیچھے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 23677

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1222=916-9/1431

    امام اگر اس کے عقائد اہل سنت والجماعت کے عقیدے کے مواقف ہیں، طہارت وصلاة کے مسائل کا علم رکھتا ہے، حرام باتوں سے اجتناب کرتا ہے، فعل حرام سے اپنے ہاتھوں کو روکتا ہے اور کبائر سے بچتا ہے تو وہ امام بن سکتا ہے او راس کی اقتداء میں نماز پڑھی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند