• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 23486

    عنوان: سوال یہ ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ اذان کے وقت ہر کام چھوڑدینا چاہئے ورنہ موت کے وقت کلمہ نصیب نہیں ہوتاہے، کیا یہ درست ہے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ اذان کے وقت ہر کام چھوڑدینا چاہئے ورنہ موت کے وقت کلمہ نصیب نہیں ہوتاہے، کیا یہ درست ہے؟

    جواب نمبر: 23486

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1059=782-7/1431

    اذان کے وقت اذان کا جواب دینا چاہیے، باتیں بند کردینا چاہیے، یہ طریقہ ناپسند ہے کہ باتیں ہوتی رہیں اوراذان کا جواب نہ دیا جائے، مگر یہ بات غلط ہے کہ ایسے شخص کو مرتے وقت کلمہ نصیب نہ ہوگا۔ (فتاویٰ محمودیہ: ۵/۴۲۹، ط: ڈابھیل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند