• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 23149

    عنوان: اگر کسی نے فرض نماز بغیر جماعت کے ادا کرلی پھر بعد میں اس نے دیکھا کہ اسی وقت کی نماز با جماعت ادا کی جارہی ہے تو کیا وہ دوبارہ وہی نماز باجماعت ادا کرسکتا ہے؟

    سوال: اگر کسی نے فرض نماز بغیر جماعت کے ادا کرلی پھر بعد میں اس نے دیکھا کہ اسی وقت کی نماز با جماعت ادا کی جارہی ہے تو کیا وہ دوبارہ وہی نماز باجماعت ادا کرسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 23149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):958=958-6/1431

    فرض ایک مرتبہ تنہا پڑھ لی تو فریضہ ادا ہوگیا، اب دوبارہ اسی فرض نماز کو جماعت میں شامل ہوکر ادا کرے گا تو اس کی یہ نماز نفل ہوگی، لہٰذا فجر و عصر اورمغرب میں ایسا کرنا درست نہیں کیوں کہ عصر اور فجر کی فرض نماز کے بعد غروب آفتاب تک کوئی نفل نماز نہیں ہے اور تین رکعت کی نفل نہیں ہوتی، فجر ، عصر اور مغرب کے علاوہ میں کرسکتا ہے، لیکن بعد والی نماز اس کی نفل ہوگی، اور فرض کو جماعت کے ساتھ پڑھنے کا ثواب ستائیس گنا زیادہ ہے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند