عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 22662
جواب نمبر: 22662
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل):931=671-6/1431
امام کو جس حالت میں پائے اسکے ساتھ شریک ہوجائے اگر سجدہ میں امام کے ساتھ شریک ہوا تو اس رکعت کا اعتبار نہ کرے اور چھوٹی ہوئی رکعتوں کو امام کے سلام پھیرنے کے بعد پوری کرلے۔ اگر ایک رکعت چھوٹی ہے تو جب نماز پوری کرنے کے لیے کھڑا ہو تو فوت شدہ رکعت میں سورہٴ فاتحہ اورسورہ دونوں پڑھے۔ اور قعدہ اخیرہ میں تشہد درود، دعائے ماثورہ پڑھ کر سلام پھیردے۔ اور اگر دو یا تین رکعت فوت ہوئی ہیں تو شروع کی دو رکعت میں سورہٴ فاتحہ اور سورت دونوں پڑھے اسی طرح تین رکعت فوت ہونے کی صورت میں پہلی رکعت میں قعدہ بھی کرلے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند