• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 22393

    عنوان: آج کل بہت سے لوگ کرسی / اسٹول پر بیٹھ کر نماز پڑھتے ہیں۔(۱) کیا پوری نماز بیٹھ کر اداکی جانی چاہئے یا صرف نماز کے کچھ حصے؟ مثلا قیام,رکوع؟ (۲) صف کی درستگی کے لیے کرسی کی صحیح پوزیشن کیا ہونی چاہئے؟ کیا کرسی کے پچھلے پیر بازو میں کھڑے آدمی کے پیر کے برابر ہونے چاہئے یا دونوں شخصوں کے پیر برابر ہونے چاہئے؟اگر کرسی صف کے پیچھے ہوتو دوسری صف میں نماز پڑھ رہے آدمی کے لیے صحیح سے سجدہ کرنا دشوارہوگا؟ (۳) دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ ہونا چاہئے، چونکہ کرسی کا نچلا حصہ اس کے اوپر کے حصہ سے زیادہ بڑاہوتاہے۔

    سوال: آج کل بہت سے لوگ کرسی / اسٹول پر بیٹھ کر نماز پڑھتے ہیں۔(۱) کیا پوری نماز بیٹھ کر اداکی جانی چاہئے یا صرف نماز کے کچھ حصے؟ مثلا قیام,رکوع؟ (۲) صف کی درستگی کے لیے کرسی کی صحیح پوزیشن کیا ہونی چاہئے؟ کیا کرسی کے پچھلے پیر بازو میں کھڑے آدمی کے پیر کے برابر ہونے چاہئے یا دونوں شخصوں کے پیر برابر ہونے چاہئے؟اگر کرسی صف کے پیچھے ہوتو دوسری صف میں نماز پڑھ رہے آدمی کے لیے صحیح سے سجدہ کرنا دشوارہوگا؟ (۳) دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ ہونا چاہئے، چونکہ کرسی کا نچلا حصہ اس کے اوپر کے حصہ سے زیادہ بڑاہوتاہے۔

    جواب نمبر: 22393

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):821=675-6/1431

    جو شخص زمین پر بیٹھ کر رکوع سجدہ کرنے کی قدرت نہ رکھتا ہو اس کے لیے اجازت ہے کہ کرسی پر بیٹھ کر رکوع سجدہ اشارہ سے ادا کرے یا زمین ہی پر بیٹھ کر رکوع سجدہ اشارہ سے کرے۔
    (۲) کرسی کا پچھلا پایہ صف کے برابر ہو اور کرسی کا پایہ سیدھا ہو تو صف برابر ہوجائیگی۔
    (۳) کن دونوں کے درمیان؟ یہ بات واضح نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند