• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 22379

    عنوان: ہم نماز پڑھتے وقت پینٹ موڑدیتے ہیں۔ میرے ایک رفیق کار نے بتایا کہ نماز میں کپڑے موڑ نا مکروہ ہے، اسے بتایا گیا کہ ٹخنہ ننگے ہونا چاہئے اور وہ کہتا ہے کہ صرف نماز میں ہی ننگے ہونا چاہئے، حدیث میں جو بیان ہوا وہ نماز کے لیے تو نہیں ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا نماز مکروہ ہوئی ؟ جو نمازیں پہلے اسی حالت میں اداکی، ان کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟

    سوال: ہم نماز پڑھتے وقت پینٹ موڑدیتے ہیں۔ میرے ایک رفیق کار نے بتایا کہ نماز میں کپڑے موڑ نا مکروہ ہے، اسے بتایا گیا کہ ٹخنہ ننگے ہونا چاہئے اور وہ کہتا ہے کہ صرف نماز میں ہی ننگے ہونا چاہئے، حدیث میں جو بیان ہوا وہ نماز کے لیے تو نہیں ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا نماز مکروہ ہوئی ؟ جو نمازیں پہلے اسی حالت میں اداکی، ان کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 22379

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):1126=856-6/1431

    حدیث شریف میں ٹخنے ڈھانپنے پر جو وعیدیں وارد ہوئی ہیں وہ عام ہیں یعنی نماز اور بیرونِ نماز دونوں حالتوں میں وہ وعیدیں ہیں اس لیے نماز کی حالت میں ٹخنے ڈھکنا اور بھی سخت عذاب کا موجب ہے اور موڑکر ٹخنے کھول لینے میں اس کے بالمقابل کراہت اور گناہ میں تخفیف ہونا ظاہر ہے ۔ جو نمازیں ادا کرلی گئیں سب صورت مسئولہ میں درست ہیں البتہ پینٹ وغیرہ کا نچلا حصہ کاٹ کر ٹخنوں سے اونچا کرلیا جائے تاکہ وعید کا مورد بننے سے تحفظ ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند