عنوان: کرامت علی جونپوری جو بنگلہ دیش میں پیر تھے ، ان کا خاندان آج بھی جونپوری میں ہے۔ ان کے خاندان کے لوگ دیوبند سے تعلیم حاصل کئے ہوئیے ہیں،لیکن کچھ مسئلے میں فرق ہے۔ یہ لوگ جب نماز کے دوران موٴذن ’حی علی الصلاة‘ کہتا ہے تب اٹھتے ہیں اور یہی فقہ کی کتابوں میں بھی لکھا ہواہے۔ اور کچھ لوگوں کو دیکھا ہے کہ اقامت سے پہلے کھڑے ہوجاتے ہیں، جو کہ حدیث سے ثابت نہیں ہے۔ حدیث میں بھی اقامت کے شروع یعنی ” اللہ اکبر“ کہتے ہی کھڑا ہونا ثابت ہے جب کہ کچھ لوگ اقامتسے پہلے کھڑے ہوجاتے ہیں، جو کہ حدیث کے خلاف ہوا۔ اگر اقامت کے پہلے صف سیدھی کرنے کے لیے کھڑا ہوانا مان بھی لیا جائے تو فتوی عالمگیری میں یہ کیوں لکھا ہے کہ اگر کوئی اقامت شروع ہونے پر آئے تو اس کو بیٹھ جانا چاہئے پھر جب موٴ ذن ” حی علی الصلاة“ کہے تو اٹھنا چاہئے؟
سوال: کرامت علی جونپوری جو بنگلہ دیش میں پیر تھے ، ان کا خاندان آج بھی جونپوری میں ہے۔ ان کے خاندان کے لوگ دیوبند سے تعلیم حاصل کئے ہوئیے ہیں،لیکن کچھ مسئلے میں فرق ہے۔ یہ لوگ جب نماز کے دوران موٴذن ’حی علی الصلاة‘ کہتا ہے تب اٹھتے ہیں اور یہی فقہ کی کتابوں میں بھی لکھا ہواہے۔ اور کچھ لوگوں کو دیکھا ہے کہ اقامت سے پہلے کھڑے ہوجاتے ہیں، جو کہ حدیث سے ثابت نہیں ہے۔ حدیث میں بھی اقامت کے شروع یعنی ” اللہ اکبر“ کہتے ہی کھڑا ہونا ثابت ہے جب کہ کچھ لوگ اقامتسے پہلے کھڑے ہوجاتے ہیں، جو کہ حدیث کے خلاف ہوا۔ اگر اقامت کے پہلے صف سیدھی کرنے کے لیے کھڑا ہوانا مان بھی لیا جائے تو فتوی عالمگیری میں یہ کیوں لکھا ہے کہ اگر کوئی اقامت شروع ہونے پر آئے تو اس کو بیٹھ جانا چاہئے پھر جب موٴ ذن ” حی علی الصلاة“ کہے تو اٹھنا چاہئے؟
جواب نمبر: 2234501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل):952=261tl-6/1431
فقہ کی کتابوں میں جو حی علی الصلاة تک کھڑے ہونے کو آداب صلاة میں شمار کیا ہے وہ ایک خاص شکل کے ساتھ خاص ہے یعنی جب امام اور مقتدی صف لگائے بیٹھے ہوں نیز حی علی الصلاة پر کھڑے ہونے کی جو صراحت بعض کتب فقہ میں مذکور ہے اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اس سے پہلے کھڑا ہونا جائز ہی نہیں، طحطاوی علی الدر المختار میں اس کی صراحت مذکور ہے۔ شروع اقامت سے کھڑا ہونا خود حدیث سے ثابت ہے: کان بلال یوٴذن إذا دحضت الشمس فلا یقیم حتی یخرج النبی صلی اللہ علیہ وسلم فإذا خرج الإمام أقام الصلاة (مسلم شریف)جہاں تک اقامت سے پہلے صف سیدھی کرنے کا تعلق ہے تو اقامت سے پہلے کھڑا ہونا مکروہ تنزیہی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند