• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 22251

    عنوان: چاررکعات سنت غیر موٴکدہ پڑھنے کے طریقے معلوم کرنا چاہتا ہوں؟ براہ کرم، میری رہنمافرمائیں۔

    سوال: چاررکعات سنت غیر موٴکدہ پڑھنے کے طریقے معلوم کرنا چاہتا ہوں؟ براہ کرم، میری رہنمافرمائیں۔

    جواب نمبر: 22251

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):772=772-5/1431

    جس طرح چار رکعت سنت موٴکدہ پڑھتے ہیں اسی طرح غیرموٴکدہ سنت پڑھی جائے گی، یعنی چاروں رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورت ملائی جائے گی اور دو رکعت پر التحیات (تشہد) درود شریف اور دعاء پڑھ کر اٹھ جائیں گے اور چوتھی رکعت میں قعدہ اخیرہ میں التحیات، درود شریف اور دعائے ماثورہ پڑھ کر سلام پھیردیں گے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند