• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 22197

    عنوان:

    سوال یہ ہے کہ کیا کوئی بنیان (گنجی جو کرتا کے اندر پہنی جاتی ہے) اور لنگی پہن کر سجدہ تلاوت کرسکتاہے؟

    سوال:

    سوال یہ ہے کہ کیا کوئی بنیان (گنجی جو کرتا کے اندر پہنی جاتی ہے) اور لنگی پہن کر سجدہ تلاوت کرسکتاہے؟

    جواب نمبر: 22197

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 747=747-5/1431

     

    سجدہٴ تلاوت اگر کوئی صرف بنیان اور لنگی پہن کر کرلے تو ادا ہوجائے گا لیکن کرتا ٹوپی موجود ہوتے ہوئے فیشن یا سستی کی وجہ سے اس کو نہ پہننا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند