عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 22092
جواب نمبر: 22092
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل):763=603-6/1431
جن فرائض کے بعد سنن ونوافل ہیں ان نمازوں کا سلام پھیر کر مختصر سی دعاء مثلاً استغفر اللہ تین مرتبہ اور اللہم انت السلام ومنک السلام تبارکت یا ذا الجلال والاکرام پڑھ کر سنن ونوافل پڑھنے کا معمول تھا، البتہ جن فرائض کے بعد سنن ونوافل نہیں ہیں ان کے بعد آیت الکرسی تسبیح فاطمہ اور دیگر ادعیہ پڑھنے کا معمول تھا کما في مراقي الفلاح ومم یثبت عنہ علیہ السلام الفصل بالأذکار التي یوظب علیہا في المساجد في عصرنا من قراء ة آیة الکرسي والتسبیحات وأخواتہا ثلاثًا وثلاثین وغیرہا (مراقي الفلاح مفصل في سفة الأذکار: ۳۱۳، بیروت)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند