• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 22030

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ سنت مئو کدہ اور سنت غیر مئو کدہ میں کیا فرق ہے؟ اور کیا مئوکدہ کی بھی چار وں رکعات میں صورتیں پڑھی جاتی ہیں؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ سنت مئو کدہ اور سنت غیر مئو کدہ میں کیا فرق ہے؟ اور کیا مئوکدہ کی بھی چار وں رکعات میں صورتیں پڑھی جاتی ہیں؟

    جواب نمبر: 22030

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 725=725-5/1431

    حکم کے اعتبار سے دونوں میں فرق یہ ہے کہ سنت موکدہ کا تارک (چھوڑنے والا) ملامت وعتاب کا مستحق ہونا ہے اور اس کا فاعل (انجام دینے والا) اجر وثواب کا مقدار ہوتا ہے۔ وحکمہا ما یوجر علی فعلہ ویلام علی ترکہ (درمختار) اور غیرموٴکدہ کا کا ترک ملامت کا باعث نہیں اوراس کوکرنا اجر وثواب کا ذریعہ ہے۔

    (۲) جی ہاں، چاروں رکعت میں سورت ملائی جائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند