• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2193

    عنوان:

    حیلۂ اسقاط کی شرعی حیثیت کیاہے؟

    سوال:

    حیلۂ اسقاط کی شرعی حیثیت کیاہے؟

    جواب نمبر: 2193

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 559/ ل= 559/ ل

     

    میت کے گناہ بخشوانے کے لیے حیلہٴ اسقاط کرنا کسی شرعی دلیل سے ثابت نہیں، لہٰذا اس کو ترک کیا جائے۔ البتہ میت کے لیے ایصال ثواب خوب کیا جائے خواہ قرآن شریف پڑھ کر ہو یا نفل روزے رکھ کر ہو غرض کوئی بھی نیک کام کرکے ہو۔ (فتاویٰ محمودیہ ملخصا: ج۱۶، ص۴۶۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند