• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 21927

    عنوان:

    میں خشوع و خضوع کے ساتھ نماز نہیں پڑھ پاتا ہوں؟ براہ کرم، مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں؟

    سوال:

    میں خشوع و خضوع کے ساتھ نماز نہیں پڑھ پاتا ہوں؟ براہ کرم، مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 21927

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 863=685-5/1431

     

    نماز میں خشوع وخضوع کے حصول کے لیے نماز کے فرائض، واجبات اور سنن کی رعایت کرتے ہوئے نماز کے مستحبات اورآداب کا پورا اہتمام کریں کہ حالتِ قیام میں اپنی نگاہ سجدہ کی جگہ پر، حالتِ رکوع میں اپنے قدموں کی پشت پر، حالتِ سجدہ میں اپنی ناک کے کنارے پر، قعدہ کی حالت میں اپنی گود پر، پہلے سلام کے وقت اپنے دائیں مونڈھے پر، اور دوسرے سلام کے وقت اپنے بائیں مونڈھے پر رکھیں۔ وفي العلائیة ولہا آداب: نظرہ إلی موضع سجودہ حال قیامہ، وإلی ظہر قدمیہ حال رکوعہ، وإلی أرنبة أنفہ حال سجودہ، وإلی حجرہ حال قعودہ، وإلی منکبہ الأیمن والأیسر عند التسلیمة الأولی والثانیة لتحصیل الخشوع․ (۲/۱۷۵، ۱۷۶) نیز نماز میں پڑھی جانے والی سورتوں اور اذکار کو پڑھتے وقت اپنی توجہ ان کے الفاظ اور معانی کی طرف رکھیں، اس کے علاوہ آپ کسی اللہ والے سے تعلق قائم کرکے ان کو اپنے احوال سے مطلع کرتے رہیں اور ان کے ارشادات پر عمل کرتے رہیں، ان شاء اللہ نماز میں بہت جلد خشوع وخضوع حاصل ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند