• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 21830

    عنوان:

    اگر ہم امام کے پیچھے جماعت کے ساتھ نماز میں پہلی رکعت میں دیر سے شامل ہوتے ہیں (امام قرأت شروع کرچکے ہیں) تب ہمیں ثنا پڑھنا چاہیے کہ نہیں؟ اور اگر ہم دوسری یا تیسری رکعت میں شامل ہوتے ہیں تو کیا ہمیں تبھی ثنا پڑھنا چاہیے یا پھر امام کے سلام پھیرنے کے بعد جب ہم پہلی رکعت کے لیے کھڑے ہوں گے تب پڑھنا چاہیے؟ اس کے لیے کیا طریقہ ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 21830

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 744=600-5/1431

    اگر پہلی رکعت میں امام کے ساتھ اتنی تاخیر سے شامل ہوئے کہ امام صاحب قراء ة شروع کرچکے ہیں تو مقتدی ثنا نہ پڑھے۔ اور اگر دوسری یا تیسری رکعت میں شرکت کی ہے جب بھی ثنا نہ پڑھے۔ بعد میں جب اپنی بقیہ رکعت پوری کرنے کے لیے اٹھے تو اس وقت ثنا پڑھے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند