• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 21786

    عنوان:

    کیا کہتے ہیں مفتیان کرام کہ جب اقامت نماز کہی جائے تو مقتدی شروع میں کھڑے ہو جائے؟ یا جب موٴذن ?حی علی الفلاح ? کہے تب اٹھ کر نماز میں شامل ہوجائے؟ جب کہ کچھ علماء کرام کہتے ہیں کہ جب موٴذن ? حی علی الفلاح? کہے اس وقت اٹھنا چاہئے؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21786

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 654=654-5/1431

    احادیث میں صفوں کی درستگی پر بڑی تاکید آئی ہے اور درست نہ رکھنے پر سخت وعیدیں منقول ہیں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہٴ کرام کے قول وعمل سے ثابت ہے کہ صفوں کو سیدھی کرنے کا بہت اہتمام کرتے تھے اور یہ شروع اقامت سے کھڑے ہونے کی صورت میں ہوسکتا ہے، اسی لیے ابتدائے اقامت ہی سے کھڑے ہوجانا افضل ہے، علامہ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: فقد ثبت عن الصحابة أنہم کانوا یقومون إذ شرع الموٴذن في الإقامة․

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند