• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 20979

    عنوان:

    ہمارے امام صاحب عصر کی نماز میں چوتھی رکعت کے سجدہ کے بعد کھڑے ہونے لگے پیچھے سے کسی نے لقمہ دیا تو بیٹھ گئے، ایک دو سیکنڈ کے بعد پھر کسی نے لقمہ دے دیا تو کھڑے ہو گئے اور پانچویں رکعت پوری کرکے سجدہ سہو کیا (۱)اس صورت میں کیا حکم ہے؟ (۲)اگر وہ بالکل نہ بیٹھتے سیدھے کھڑے ہو جاتے تو کیا حکم تھا؟ (۳)وہ کتنی دیر بیٹھ کر کھڑے ہوتے کہ نماز سجدہ سہو سے صحیح ہو جاتی؟ (۴)آخری رکعت میں قعدہ میں بیٹھنا فرض ہے یا واجب؟ (۵)آخری رکعت چوتھی ہوگی یا بھولے سے پانچویں پڑھ لینے سے پانچویں رکعت ہی آخری ہو جائے گی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 20979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 516=389-4/1431

    (۱) نماز باطل ہوگئی، امام اور مقتدی سب کو نماز دوبارہ پڑھنا فرض ہے۔

    (۲) اس صورت میں بھی وہی حکم ہوتا جو نمبر ایک میں لکھا گیا۔

    (۳) التحیات پڑھ کر اگر کھڑے ہوکر پانچویں رکعت پوری بھی کرلیتے تو سجدہ سہو سے فرض نماز صحیح ہوجاتی۔

    (۴) فرض ہے۔

    (۵) چوتھی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند