• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 20799

    عنوان:

    عشاء کی جماعت سے پہلے چار رکعات جو سنت ہے اس کی نیت کرکے نماز پڑھ رہاتھا، اتنے میں جماعت شروع ہوگئی تو میں دو رکعات کے بعد سلام پھیر کر جماعت میں شریک ہوگیا ۔ اب کیا جماعت کی نماز کے بعد چار رکعات سنت پڑھنا ضروری ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 20799

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 572=400-4/1431

    صورتِ مسئولہ میں دو رکعات کے بعد سلام پھیر کر جماعت میں شریک ہوسکتے ہیں نیز جماعت کے بعد چار رکعت سنت پڑھنا ضروری ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند