• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 20703

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ نماز میں دونوں قدموں کے درمیان کتنا فاصلہ یا چوڑائی ہونی چاہیے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ نماز میں دونوں قدموں کے درمیان کتنا فاصلہ یا چوڑائی ہونی چاہیے؟

    جواب نمبر: 20703

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 481=400-4/1431

     

    حدیث شریف میں آیا ہے: کان ابن عمر لا یفرج بین قدمیہ ولا یمس إحداہا بالأخری ولکن بین ذلک لا یقارب ولا یباعد (المغني: ۲/۱۱)

    یعنی نماز کی حالت میں جب حضرت عبداللہ بن عمر کھڑے ہوتے تھے تو اپنے قدموں کو کشادہ کرکے نہیں کھڑے ہوتے تھے اور نہ ہی دونوں کو ملاکر کھڑے ہوتے تھے؛ بلکہ درمیانی حالت میں کھڑے ہوتے تھے نہ تو زیادہ قدموں کو چیرتے تھے نہ بالکل ملاتے تھے۔ اعتدال کی حالت میں کھڑے ہوتے تھے۔ غیرمقلدین جو خواہ مخواہ ٹانگیں چیر کر کھڑے ہوتے ہیں یہ حدیث کے بالکل خلاف ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند