• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2052

    عنوان:

    کیا ہم گھر پہ عشا کی نماز باجماعت پڑھا سکتے ہیں؟

    سوال:

    میرے سوال یہ ہے کہ میں چار حفاظ کے ساتھ اپنے گھر میں تراویح پڑھاتاہوں ، ہم لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنے والے دوسرے پانچ لوگ ہیں ، کبھی نمازیوں کی تعداد زیادہ ہوجاتی ہے۔

    (۱) کیا ہم گھر پہ عشا کی نماز کی باجماعت پڑھا سکتے ہیں؟

    (۲) ہمیں عشاکی نماز پڑھنے کے لیے مسجد جانا چاہئے اور پھر گھر آکر تراویح پڑھانا شروع کریں؟

    (۳) یا گھر پہ ہی عشاکی نماز پڑھا کر تراویح شروع کردیں؟

    دوسرا مسئلہ وقت کا ہے کیونکہ عشاکی نماز کچھ ہی تاخیر سے شروع ہوگی، اور نماز کے لیے آنے والے وہ لوگ ہیں جو کام کرتے ہیں اور کچھ لوگ صبح سویرے ہی کام پر جاتے ہیں ، وہ سب میرے گھرپہ شروع وقت پر عشاکی نماز کی ادا کرنا چاہتے ہیں؟

    جواب نمبر: 2052

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 794/ د= 765/ د

     

    (۱) پڑھ سکتے ہیں مگر مسجد کی جماعت کا ثواب نہیں ملے گا اور بلاعذ مسجد کی جماعت ترک کرنے کا گناہ بھی ہوگا۔

    (۲) یہی کرنا چاہیے کہ عشاء کی نماز مسجد میں جماعت سے ادا کریں، پھر تراویح کی نماز گھر پر جماعت سے ادا کرلیں لیکن بلاعذ گھر پر تراویح جماعت سے پڑھنے پر مسجد کی جماعت کا ثواب نہیں ملے گا۔

    (۳) نمبر ۲ میں اس کا جواب آگیا۔

    (ب) مسجد میں عشاء کی نماز جماعت سے پڑھنے کی صورت میں اگر کام پر جانے والوں کو لیٹ ہوجانے کا اندیشہ ہے جس سے نقصان کا خطرہ ہو تو ایسے لوگ گھر پر جماعت سے عشاء بعدہ تراویح پڑھ لیں، تو گنجائش ہے مگر مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند