عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 20496
اگر کوئی اگلی صف میں کھڑا نماز ی چالو نماز میں صف چھوڑ کر چلا جائے تو پچھلی صف میں کھڑے نمازی کو اگلی صف پر کرنی پڑے گی؟ اگر کرنی پڑے گی، تو کس طرح چالو نماز میں ہٹنا چاہیے؟
اگر کوئی اگلی صف میں کھڑا نماز ی چالو نماز میں صف چھوڑ کر چلا جائے تو پچھلی صف میں کھڑے نمازی کو اگلی صف پر کرنی پڑے گی؟ اگر کرنی پڑے گی، تو کس طرح چالو نماز میں ہٹنا چاہیے؟
جواب نمبر: 2049601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 342=269-3/1431
اگر دورانِ نماز کسی مقتدی کو حدث لاحق ہوجائے اور وہ وضو کے لیے صف سے نکل جائے تو پچھلی صف والے مقتدی کے لیے یہ جائز نہیں کہ دورانِ نماز اگلی صف میں خالی جگہ کو پر کرے، ممکن ہے کہ جانے والا شخص وضو کے بعد اسی جگہ آکر جماعت میں شریک ہوجائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند