• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 20476

    عنوان:

    میں اکثر سفرمیں ہوتاہوں۔ دس دن سفرمیں ہوتاہوں اور اس کے بعد گھر واپس آتاہوں، دو یا تین دن گھر میں رہتاہوں پھر سفر کے لیے چلاجاتاہوں۔ سوال یہ ہے کہ سفر کی حالت میں سنت پر عمل کرنے کے سلسلے میں کیا حکم ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 20476

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 503=340-4/1431

    حالت سفر میں اگر امن وقرار ہو تو سنتوں کو بھی پڑھ لینا چاہیے اور اگر بے اطمینانی اور عدم ثبات ہو تو سنتوں کو ترک کرسکتے ہیں۔

    =======

    نوٹ: جواب درست ہے البتہ سنت پر عمل کرنے سے مراد کچھ اور ہو تو مسائل کو وضاحت کرکے دوبارہ سوال کرلینا چاہیے۔ (م)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند