عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 20442
سوال یہ ہے کہ اذان کے جواب کا کیا حکم ہے؟ واجب ہے یا سنت ہے؟
سوال یہ ہے کہ اذان کے جواب کا کیا حکم ہے؟ واجب ہے یا سنت ہے؟
جواب نمبر: 2044201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 453=318-4/1431
اذان کا جواب مستحب ہے، البتہ بعض حضرات نے اس کو واجب کہا ہے، المعتمد ندب الإجابة بالقول (حاشیة الطحاوی:۱۰۵)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ہم حنفیوں کوعصر کی نماز کب پڑھنا چاہیے؟ آپ کو تو علم ہوگا کہ یہاں سعودی میں نماز عصر بہت جلدی ہوجاتی ہے ۔ میرے گھر کے سامنے مسجد ہے اوراذان اورنماز کی آواز بہت تیز آتی ہے ایسے میں میں کیاکروں؟ جب کہ موٴذن عصر کی اذان دے دے اور نماز شروع ہوجائے کیا میں موٴخر کرکے پڑھوں یا کہ جماعت میں شریک ہوجاؤں (اگر موٴخر کرکے پڑھوں، تو جماعت کا ثواب گیا اور اگر مسجد میں جماعت کے ساتھ پڑھوں تو نماز کے وقت سے پہلے ہی نماز پڑھنا پڑے گی) ایسے میں میں کیا کروں؟ جواب عنایت فرماکر مجھ جیسے بہت سارے لوگوں کی اہم عبادت نماز کا مسئلہ حل فرمانے کی زحمت کریں۔ اگر ایک مسئلہ پر اور روشنی ڈال دیں تو فائدہ ہوگا کہ مسجدوں میں کان پھاڑ دینے والے لاؤڈ اسپیکر کس حد تک ضروری ہیں جب کہ ہر تھوڑی دور پر مسجد ہے اورہر مسجدمیں پہلی سے زیادہ تیز آواز والا لاؤڈ اسپیکر نصب ہے(کبھی کوئی بیت الخلاء میں ہے، کبھی کوئی تہجد کے وقت سو رہا ہے)۔
2569 مناظرنماز میں درود شریف کے بعد کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟
2321 مناظر