• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2031

    عنوان: ایک شخص حافظ قرآن ہیں اور پینٹ شرٹ پہنتے ہیں، داڑھی بھی باشرع نہیں ہے اور مقتدی بھی اعتراض کرتے ہیں، تو کیا اس شخص سے تراویح پڑھواسکتے ہیں؟

    سوال: ایک شخص حافظ قرآن ہیں اور پینٹ شرٹ پہنتے ہیں، داڑھی بھی باشرع نہیں ہے اور مقتدی بھی اعتراض کرتے ہیں، تو کیا اس شخص سے تراویح پڑھواسکتے ہیں؟ برا ہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2031

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 791/ د= 762/ د

     

    امام ایسے شخص کو بنانا چاہیے جو قرآن صحت کے ساتھ پڑھتا ہو، مسائل نماز سے ضروری واقفیت رکھتا ہو، نیک و صالح ہو، وضع قطع صالحین کی رکھتا ہو۔ پینٹ شرٹ صالحین کا لباس نہیں ہے اورایک مشت سے چھوٹی داڑھی رکھنا گناہ کبیرہ ہے، ایسا شخص فاسق ہے اور فاسق کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے۔ لہٰذا ایسے شخص کو باختیار خود امام نہ بنائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند