• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 18593

    عنوان:

    نفل روزہ توڑنا، ۷۸ کلومیٹر کے سفر میں قصر وغیرہ

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ لڑکی کا نام ہے شیبا ناز اس کا مطلب بتادیجئے اور یہ نام صحیح ہے کہ نہیں؟(۲) نفل روزے میں بیوی کے ساتھ ہمبستری کرسکتے ہیں کہ نہیں؟ اور اگر انجانے میں کیا ہے تو اس کے لیے کیا کفارہ ہے؟ (۳) ہم لوگ جمعہ کے دن اپنے مقام سے دبئی یا ابوظہبی کے لیے جاتے ہیں وہ قریب نوے سے سو کلومیٹر پڑتا ہے تو ایسی حالت میں ہمیں نماز چھوٹ جانے پر قصر پڑھنا چاہیے کیوں کہ اسی دن پھر چار پانچ گھنٹے کے بعد واپس بھی آجاتے ہیں؟

    جواب نمبر: 18593

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 61=61-1/1431

     

    (۱) شیبا ناز دو الگ الگ لفظ ہیں، شیبا کے معنی ہیں بڑھاپا، بالوں کی سفیدی اور ناز کے معنی ہیں ادا، نخرہ، پیار، غرور، فخر، عزت، یہ نام صحیح نہیں ہے۔

    (۲) نفل روزے میں ہمبستری کرنا ناجائز ہے،اگر جماع کرلیا تو اس روزے کی قضا واجب ہے: قال في نور الإیضاح: أو أفسد صوم غیر أداء رمضان (باب ما یفسد الصوم من غیر کفارة، ص:۶۶) وفي الدر المختار: أو أفسد غیر صوم رمضان أداءً لاختصاصہا بہتک رمضان، وقال ابن عابدین في شرحہ: قولہ أفسد أي ولو بأکل أو جماعٍ (۳/۳۷۹)

    (۳) ایسی صورت میں قصر پڑھنی چاہیے اس لیے کہ 78کلومیٹر کے بعد سفر شرعی کا تحقق ہوجاتا ہے: أقل سفر تتغیر بہ الأحکام مسیرة ثلاثة أیام من أقصر أیام السنة بسیر وسط مع الاستحراحات (نور الإیضاح:۴۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند