• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 18503

    عنوان:

    تیسری یا چوتھی رکعت میں شامل ہونے والا بقیہ نماز کیسے پڑھے؟

    سوال:

    میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ تیسری یا چوتھی رکعت میں جماعت میں شامل ہونے کے بعد کس طرح نماز مکمل کریں گے؟

    جواب نمبر: 18503

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 39=38-1/1431

     

    تیسری رکعت میں شامل ہوے تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد اٹھ کر دو رکعت ثنا و قراء ت کے ساتھ پڑھ کر قعدہ کرکے سلام پھیردیں گے۔ اوراگر چوتھی رکعت میں شامل ہوئے ہیں تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد اٹھ کر ایک رکعت مع ثنا سورہٴ فاتحہ اور سورہ پڑھ کر رکوع سجدہ کرکے قعدہ کریں گے۔ پھر تیسری کے لیے اٹھ کر قراء ت کے ساتھ ( الحمد شریف اور سورہ پڑھ کر) رکوع سجدہ کرکے چوتھی کے لیے اٹھ جائیں گے۔ اور اس میں صرف سورہٴ فاتحہ پڑھ کر رکوع کرکے نماز پوری کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند