• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 178328

    عنوان: امام نماز پڑھانے کے وقت کیا نیت کرے ؟

    سوال: امام نماز پڑھانے کے وقت کیا نیت کرے ؟

    جواب نمبر: 178328

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:873-647/SN=9/1441

    امام کے لیے صرف اتنی نیت کافی ہے کہ میں فلاں نماز پڑھ رہا ہوں، مقتدیوں کی امامت کی نیت کرنا ضروری نہیں ہے ؛ البتہ بہتر ہے ؛ہاں اگر عورتیں بھی مقتدی ہوں تو امام کو چاہیے کہ ان کی امامت کی نیت کرے ورنہ عورتوں کی نماز درست نہ ہوگی ۔

    وشروط صحة الاقتداء أربعة عشر شیئا"تقریبا.....ونیة الرجل الإمامة شرط لصحة اقتداء النساء بہ" لما یلزم من الفساد بالمحاذاة ومسألتہا مشہورة ولو فی الجمعة والعیدین علی ما قالہ الأکثر...... قولہ: "وشروط صحة الإقتداء" .... قولہ: "نیة المقتدی المتابعة کأن ینوی معہ الشروع فی صلاتہ أو الإقتداء بہ فیہا ولو نوی الإقتداء بہ لا غیر الأصح أنہ یجزیہ....

     وأما نیة الإمامة فلیست بشرط إلا فی حق النساء .....قولہ: "لما یلزم من الفساد بالمحاذاة" أی لہ أو لمقتد مثلہ ولا یلزم الفساد بدون التزامہ وہو بنیتہ ولا تصیر المرأة داخلة فی صلاة الإمام إلا أن ینوی إمامتہا والخنثی کالأنثی.إلخ (حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح شرح نور الإیضاح ص: 290،ط:دارالکتب العلمیة،بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند