• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 178142

    عنوان: کیا زید کی بیوی اپنے جیٹھ کے پیچھے نماز با جماعت ادا کر سکتی ہے ؟

    سوال: عرض یہ ہے کہ کیا فرماتے علماء کرام و مفتیان دین مسئلہ ھذا کے بارے میں کہ کیا زید کی بیوی اپنے جیٹھ(زید کا بڑا بھائی) کے پیچھے نماز با جماعت ادا کر سکتی ہے ؟ برائے مہربانی مفصل و مدلل تحریر فرما ئیں بہت عنایت ہو گی۔

    جواب نمبر: 178142

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:846-662/L=9/1441

    صورت مسئولہ میں جہاں جماعت سے نماز ادا کی جاتی ہے وہاں اگرخود زید (شوہر)یا زید کے بڑے بھائی کی کوئی محرم عورت یا دوسرا کوئی مرد موجود ہو تو زید کی بیوی پردہ کے ساتھ اس کے پیچھے نماز پڑھ سکتی ہے ۔

    کما تکرہ إمامة الرجل لہن فی بیت لیس معہن رجل غیرہ ولا محرم منہ) کأختہ (أو زوجتہ أو أمتہ، أما إذا کان معہن واحد ممن ذکر أو أمہن فی المسجد لا) یکرہ بحر(الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 1/ 566)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند