• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 178052

    عنوان: كیا كوئی اَن پڑھ نماز پڑھا سكتا ہے؟

    سوال: کوئی امی وقتی طورپر امامت کرسکتاہے ، مستقل نہیں صرف بروقت ضرورت جبکہ امام موجود نہ ہواور ظاہری طورپر وضع قطع شریعت کے مطابق ہو۔

    جواب نمبر: 178052

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 995-733/H=08/1441

    امی سے کیا مراد ہے؟ اس کو صاف صحیح واضح لکھنا تھا اگر حاضرین کوئی شخص اس امی کے علاوہ اوصافِ امامت کے لحاظ سے احق بالامامة ہو تب تو وہ نماز پڑھائے اور اگر کوئی نہ ہو اور امی شخص ماتجوز بہ الصلاة قراء ت کر لیتا ہے اور اس نے نماز پڑھا دی تو نماز سب کی درست ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند