• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 178034

    عنوان: كیا چودہ سال چار مہینے كی عمر كا لڑكا نماز پڑھا سكتا ہے؟

    سوال: میرا بیٹا عربی مہینوں سے 14سال 4 مہینہ کاہوگیا ماشائاللہ کیا اس کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ خیرا

    جواب نمبر: 178034

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 784-702/M=08/1441

    اگر بلوغ کی علامت مثلاً احتلام کا ہونا پایا گیا ہے تو بیٹا بالغ ہوگیا، اس کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں اور اگر علامت بلوغ (احتلام، انزال وغیرہ) ظاہر نہیں ہوئی ہے تو پندرہ سال مکمل ہونے تک انتظار کرلیں، جب پندرہ سال کا ہو جائے گا تو شرعاً وہ بالغ شمار ہوگا پھر اس کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں۔ بلوغ الغلام الاحتلام والإحبال والإنزال ․․․․․ (الجاریة بالاحتلام والحیض والحبل ․․․․․․ فإن لم یوجد فیہما شیء فحتی یتم لکل منہما خمس عشرة سنة بہ یُفتي ۔ (درمختار: ۹/۱۸۵، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند