• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 177476

    عنوان: جنابت کے کپڑوں میں نماز کا حکم

    سوال: جنابت کی حالت میں پہنے ہوے کپڑوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 177476

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:639-490/N=8/1441

    جنابت کی حالت میں جسم پر جو کپڑے ہوتے ہیں، اگر اُن میں کوئی حقیقی نجاست (جیسے: پیشاب، پاخانہ، خون، مذی اور منی) نہ لگی ہوتو جسم کی حکمی ناپاکی کی وجہ سے اُن کپڑوں پر ناپاکی کا حکم نہ ہوگا؛ لہٰذاغُسل کے بعد ایسے کپڑوں میں نماز بلاکراہت پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند