• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 177292

    عنوان: اگر كوئی شخص جائے ملازمت سے دوسری جگہ كا سفر كرے تو كیا وہ مسافر ہوگا؟

    سوال: اگر کوئی شخص انڈیا سے سفر کیا سعودی عرب کیلئے اور وہ وہاں ایک یا دو سال مقیم رہا جہاں وہ کام کرتا ہے وہاں تو وہ اب مسافر نہیں رہا لیکن اب وہ جہاں کام کر رہا ہے وہاں سے اتنی دور کا سفر کیا ہے جتنی مقدار مسافر ہونے کی علامت پائی جاتی ہے وہاں وہ اب مستقل پانچ یا چھ دن کا قیام رہتا ہے ہر ہفتے تو کیا وہ وہاں مسافر رہے گا اور جہاں کام کرتا ہے وہاں صرف اب دو یا تین دن کیلئے آتا ہے تو اب وہ یہاں کیا رہے گا؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 177292

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 720-525/SN=08/1441

    اگر دونوں جگہوں کے درمیان سوا ستتر کلو میٹر یا اس سے زیادہ فاصلہ ہے تو صورتِ مسئولہ میں دونوں جگہوں پر یہ شخص مسافر رہے گا؛ کیونکہ وطن اقامت سفر شرعی سے باطل ہو جاتا ہے اور سفر سے واپسی پر جب تک مسلسل پندرہ یوم قیام کی نیت نہ کرے وہ جگہ دوبارہ وطن اقامت نہیں بنتی۔ یبطل وطن الإقامة بمثلہ ․․․․․․ وبإنشاء السفر إلی آخر ما فی ردالمحتار (درمختار مع الشامی: ۲/۱۱۴، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند