• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 176942

    عنوان: رسومات كے پابند امام كے پیچھے نماز پڑھنے كا حكم

    سوال: اگرامام کی شلوار ٹخنے کے نیچے پاجامہ یا لونگی ہو تو کیا نماز ہو جائے گی؟ اور اگر امام اہل رسومات کا ہو تو کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 176942

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 579-450/B=07/1441

    اگر امام صاحب کا پاجامہ ، شلوار یا لنگی نماز میں ٹخنوں سے نیچے ہو تو اس کی نماز مکروہ تحریمی ہوگی۔ ٹخنوں کے نیچے پاجامہ لنگی باندھنے کے سلسلہ میں حدیث کے اندر سخت وعید آئی ہے اس لئے امام کو بہت احتیاط کرنی چاہئے۔ اور اگر امام رسومات کا پابند ہے تو اس کے پیچھے بھی نماز مکروہ ہوگی۔ بشرطیکہ شرکیہ رسوم کا پابند نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند