• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 17635

    عنوان:

    میں شادی سے پہلے نمازو ذکر کی بہت پابند تھی لیکن اب اس معاملہ میں دن بدن سست ہوتی جارہی ہوں۔ کلمہ و استغفار تو اب بھی پڑھتی ہوں لیکن جب سے یہ پڑھا کہ نماز کے بغیر کوئی بھی عمل قبول نہیں ہوتا مزید ذہنی الجھاؤ کا شکار ہوتی جارہی ہوں۔ ایک عجیب سی نحوست کا اثر لگتا ہے کہ سب کچھ پتہ ہونے کے باوجود میں اتنی سست کیوں ہوتی جارہی ہوں اور یہ صرف دینی اعتبار سے نہیں بلکہ دنیاوی اعتبار سے بھی ہے کہ گھر کا کوئی بھی کام کرنے کا دل نہیں کرتا، استغفار تو ہر وقت پڑھتی ہوں کہ کہیں توبہ سے بھی دور نہ ہوجاؤں۔برائے کرم میری مدد کریں مجھے اس ذہنی کیفیت سے نکلناہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17635

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1739=1739-11/1430

    اگر نماز میں سستی ہورہی ہے تو بلا کسی تأمل کے اب سے پنجوقتہ نمازوں کی پابندی شروع کردیں، فضائل اعمال، بہشتی زیور وغیرہ کا مطالعہ کیجیے اس سے شوق اور خوف پیدا ہوگا، توبہ استغفار کرتی رہیں گھر کی عورتوں اور محلہ پڑوس کی عورتوں کو بھی نماز اور دین کی باتوں کی تعلیم وتبلیغ شروع کردیجیے، اس سے خود بھی عمل کی توفیق ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند