• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 176064

    عنوان: ڈاڑھی كٹوانے والے كی اقتداء میں نماز پڑھنا؟

    سوال: میں عرب امارات میں رہتا ہوں یہاں کے امام اوقاف کے مطابق رکھے جاتے ہیں جن کی داڑھی وغیرہ نہیں ہوتی -یا تو بہت ہی چھوٹی ہوتی ہے لیکن ان کا قرآن پڑھنا اور تلاوت کرنا بہت ہی عمدہ ہوتا ہے -میرا سوال یہ ہے کہ کیا ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نماز کا پورا ثواب ملتا ہے یا ہمیں کوئی دوسرا امام یا دوسری جگہ دیکھنی چاہیے ؟

    جواب نمبر: 176064

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 526-484/B=07/1441

    احناف کے نزدیک جو شخص ڈاڑھی منڈائے یا ایک مشت سے کم رکھے وہ شرعاً فاسق و فاجر ہے اور اس کی امامت مکروہ تحریمی ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے وَلَا یَوُٴمَّ فَاجِرٌ مُوٴمِناً ۔ (ابن ماجة) اور فقہ و فتاوی کی کتابوں میں مذکور ہے وَکُرِہَ خلف فاسق یعنی فاسق امام کے پیچھے نماز مکروہ ہوتی ہے۔ اگر قریب کی مسجد میں کوئی باشرع امام ہو تو وہاں جاکر پڑہ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند