• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 175287

    عنوان: سجدے میں ایك پیر اٹھائے ركھنا؟

    سوال: ہماری نماز جماعت سے چھوٹ گئی ، ہم نے مسجد کے باہر جماعت بنالی ، جس نے نماز پڑھائی ان کے پیر میں درد تھا انہوں نے سجدے میں پیر اوپر کیا تھا زمین سے نہیں لگایا تو کیا نماز ہوگئی؟

    جواب نمبر: 175287

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:362-344/L=5/1441

    مذکورہ بالا صورت میں اگر دونوں پیر تین تسبیح کے بقدر اٹھائے رکھے تھے تو نماز درست نہ ہوئی اس کا اعادہ ضروری ہے اور اگر ایک پیر کو اٹھائے رکھا تھا تو نماز ہوگئی اور عذر کی وجہ سے ایسا کیا تھا تو ممکن ہے کہ کراہت بھی نہ آئے ۔

    ولو سجد ولم یضع قدمیہ علی الأرض لا یجوز ولو وضع إحداہما جاز مع الکراہة إن کان بغیر عذر․ (الفتاوی الہندیة 1/ 70)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند