• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 175209

    عنوان: حنفی کا تکبیر کہنا اور شافعی کا نماز پڑھانا كیسا ہے؟

    سوال: عرض اینکہ حنفی کی اقامت پر اگر شافعی امامت کرے تو اس صورت میں دونوں کی نماز صحیح ہوگی یا نہیں؟ رہبری فرمادیں، بڑا ہی احسان و کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 175209

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:433-336/B=5/1441

    صورت مذکورہ میں بلاشبہ اور بلا کسی کراہت دونوں کی نماز ادا ہوجائے گی، کوئی وہم نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند