• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 175133

    عنوان: عورت اپنے میكے میں قصر كرے گی یا اتمام؟

    سوال: بعد سلام عرض ہے کہ ایک عورت شادی کرکے اپنے والدین کے گاؤں سے دوسرے گاؤں چلی گئی پھر اس نے وہاں سے سفر کیا اور کچھ مہینوں کے بعد اپنے والدین کے گھر ملنے کے لئے آئی تو اس وقت عورت نماز پوری پڑھے گی یا قصر کرے گی ؟

    جواب نمبر: 175133

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 431-418/B=06/1441

    اگر دونوں گاوٴں میں قصر کی مسافت پائی جاتی ہے یعنی 77.4 کلو میٹر کی دُوری ہے تو وہ اپنے والدین کے یہاں آنے کے بعد قصر کرے گی اور اگر 15 دن یا اس سے زیادہ دن ٹھہرنے کی نیت ہے تو پھر قصر نہیں کرے گی، بلکہ پوری نماز پڑھے گی۔ عورت کی رخصتی کے بعد والدین کا گھر وطن اصلی نہیں رہتا، اور سسرال اس کا وطن اصلی بن جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند