• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 175004

    عنوان: نماز میں کتنے واجبات ہیں ؟

    سوال: نماز میں کتنے واجبات ہیں، کچھ کتابوں میں ۱۳ واجبات ہیں ، کچھ میں ۱۸ تو صحیح کتے ہیں، اور کیا ہے؟

    جواب نمبر: 175004

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 405-421/B=06/1441

    درمختار میں نماز کے واجبات جو متفق علیہ ہیں، ذیل میں ذکر کیے جا رہے ہیں:۔

    (۱) فرض کی پہلی دو رکعتوں میں اور سنن و نوافل کی تمام رکعتوں میں سورہٴ فاتحہ پڑھنا۔ (۲) سورہ ملانا، فرض کی پہلی دو رکعتوں میں اور سنن و نوافل کی تمام رکعتوں میں۔ (۳) سورہٴ فاتحہ کو سورہ پر مقدم کرنا۔ (۴) قرأة اور رکوع کے درمیان ترتیب رکھنا۔ (۵) تعدیل ارکان کرنا۔ (۶) قعدہ اولیٰ کرنا۔ (۷) دونوں قعدے میں تشہد پڑھنا۔ (۸) لفظ سلام کے ساتھ سلام پھیرنا۔ (۹) نماز وتر میں دعاء قنوت پڑھنا۔ (۱۰) تکبیرات عیدین کہنا (۶/ زائد) ۔ (۱۱) جہری نماز میں قرأة جہری کرنا۔ (۱۲) سرّی نماز میں آہستہ قرأة کرنا۔ (۱۳) مقتدی کا امام کے پیچھے خاموش رہنا۔ (۱۴) مقتدی کے لئے امام کی متابعت کرنا۔ بعض لوگوں نے دو چار واجبات اور لکھے ہیں مگر وہ مختلف فیہ ہیں۔ (درمختار مع الشامی: ۱/۱۴۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند