عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 173762
جواب نمبر: 173762
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 158-125/H=02/1441
پیٹھ میں تکلیف اور گھٹنے میں دَرد کی وجہ سے تندرست آدمی کی طرح رکوع نہ کر سکے اور صحیح سے نہ بیٹھ سکے لیکن رکوع سجدہ کے ساتھ نماز پڑھے اور پڑھائے تو ایسے شخص کی خود اپنی نماز بھی اور اس کی اقتداء میں مقتدیوں کی نماز بھی درست ہو جاتی ہے یہ تکلیف اور دَرد مانع صحت اقتداء نہیں ہے؛ البتہ تکلیف و دَرد کے ختم ہونے تک کوئی تندرست آدمی نماز پڑھا دیا کرے تو بہتر ہے جب کہ وہ تندرست آدمی اوصافِ امامت سے متصف ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند