• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 173739

    عنوان: كرسی پر نماز پڑھنے والا اپنی كرسی كہاں ركھے؟

    سوال: میرے دوست کے گھٹنے کا آپریشن ہواہے اور اس کے دوسرے پیر میں بہت درد رہتاہے،اس لیے وہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتاہے، مگر وہ صف کے درمیان میں امام کے پاس سے تین مصلی چھوڑ، کرسی رکھتاہے ، جب وہ اقامت کے لیے کھڑا ہوتاہے تو تھوڑا سا پیچھے ہٹ جاتاہے اور پھر صف میں شامل ہوجاتاہے تو کیا اس سے نماز پر کوئی اثر پڑتاہے اور کیا صف کے دوسرے مصلیوں کی نماز پڑھ کوئی اثر پڑتاہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173739

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 161-108/B=02/1441

    اسے چاہئے کہ پہلے ہی اپنی کرسی ایسی جگہ رکھے کہ نماز کی حالت میں قیام و قعود کے وقت دائیں اور بائیں دونوں طرف مصلیوں کی محاذات میں رہے۔ اقامت کے وقت پیچھے ہٹنے اور بعد میں صف میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند